قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار اور ان کے اصول پر چل کر آگے بڑھنا چاہیے : پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کلچر کمیٹی

قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار اور ان کے اصول پر چل کر آگے بڑھنا چاہیے : ...
 قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار اور ان کے اصول پر چل کر آگے بڑھنا چاہیے : پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کلچر کمیٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر)  پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کلچر کمیٹی کے زیر اہتمام بیٹھک کا اہتمام کیا گیا  جس میں معروف دانشور و ماہر تعلیم محمد زاہد عظیم نے  قائداعظم کی زندگی کی روحانی پہلو پر گفتگو کی ۔ ان کا کہنا تھا قائد اعظم محمد علی جناح  پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے آئین اور قانون کی بات کرتے تھے ، ہمیں قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار ، سوچ اور ان کے بتائے ہوئے اصول پر چل کر آگے بڑھنا چاہیے ۔

صدر پاکستان جرنلسٹ فورم اشفاق احمد نے سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا بہت محتاط ہو کر سوشل میڈیا کا استعمال کیا جائے سوشل میڈیا کے ضابطے اخلاق کو فالو کیا جائے ۔ ان کا مزید کہنا تھا ایسوسی ایشن کو  اس طرح کے پروگرامات ضرور کرنا چاہیے ہماری نوجوان نسل پاکستان سے دور اپنے کلچر سے ناواقف ہے ہمیں اپنی مادری زبان روایات اور کلچر کو فروغ دینا چاہیے شرکا  نے بیھٹک کے اس  آئیڈیا کو بہت سراہا اور اس طرح کی مزید سرگرمیاں جاری رکھنے پر زور دیا ۔

زائد حسن ڈائکٹر پاکستان کلچر کمیٹی پاکستان ایسوسی ایشن دبئی  نے بھی خطاب کیا ،  اس کے علاوہ ،چیف آرگنائزر نعیم رسول کلچر کمیٹی پاکستان ایسوسی ایشن دبئی،  اشفاق احمد صدر پاکستان جرنلسٹ فورم متحدہ عرب امارات ،نمائندہ جیو نیوز سبط عارف ، نمائندہ جذبہ انٹرنیشنل خالد گوندل، صدر جموں کشمیر جرنلسٹ فورم راجہ اسد خالد سمیت دیگر نے شرکت کی۔