ارطغرل میں مرکزی کردار ادا کرنے والے انگین التان نے کاشف ضمیر کے ساتھ معاہدہ منسوخ کر دیا ، لیکن اس حوالے سے کیا کہا ؟ جانئے 

ارطغرل میں مرکزی کردار ادا کرنے والے انگین التان نے کاشف ضمیر کے ساتھ معاہدہ ...
ارطغرل میں مرکزی کردار ادا کرنے والے انگین التان نے کاشف ضمیر کے ساتھ معاہدہ منسوخ کر دیا ، لیکن اس حوالے سے کیا کہا ؟ جانئے 

  

لاہور(ویب ڈیسک ) ترک اداکار اینگن التان دزیاتن المعروف ارطغرل غازی نے پاکستانی ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا ہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ ایک مقامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ترک اداکار اینگن التان دزیاتن نے پاکستانی ٹک ٹاکر اور بزنس مین کاشف ضمیر کے ساتھ ایک ملین ڈالر کا معاہدہ مسوخ کردیا اور اب وہ شوٹنگ کے لیے پاکستان بھی نہیں آئیں گے۔رپورٹ کے مطابق اینگن التان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نجی فرم جس کے مالک پاکستانی بزنس مین کاشف ضمیر ہیں کے ساتھ ہونے والے معاہدے سے دستبردار ہوتے ہیں۔ ترک اداکار اینگن التان نے اچانک کاشف ضمیر کی فرم کے ساتھ معاہدہ منسوخ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

کاشف ضمیر نے ترک اداکار کے ساتھ ایک ملین ڈالر کا پراجیکٹ سائن کیا تھا جس کے تحت اینگن التان ان کے بزنس کے ایمبیسڈر مقرر ہوئے تھے۔ اور اسی سلسلے میں اینگن التان گزشتہ ماہ پاکستان کے دورے پر بھی آئے تھے۔تاہم اب ایک مقامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اینگن التان اس معاہدے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ”میں پاکستان اور ترکی کے مابین دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا چاہتاہوں۔“ اس کے علاوہ ترک اداکار نے رواں ماہ اپنا آنے والا دورہ پاکستان بھی معطل کردیا ہے۔

مزید :

تفریح -