کورونا وائرس میں مبتلا پاکستانی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناءمیر کا پہلا بیان سامنے آ گیا

کورونا وائرس میں مبتلا پاکستانی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناءمیر کا پہلا بیان ...
کورونا وائرس میں مبتلا پاکستانی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناءمیر کا پہلا بیان سامنے آ گیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس میں مبتلا پاکستانی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناءمیر نے اپنی صحت یابی کیلئے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ثناءمیر کا کوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور معمولی علامات ہیں جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ اختیار کر لیا ہے جبکہ وہ آج اپنی 35 ویں سالگرہ بھی منا رہی ہیں۔ ثناءمیر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ سالگرہ کی مبارکباد اورصحت یابی کی دعا کرنے والوں کا شکریہ، میرا کوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور معمولی علامات ہیں لیکن میرے رابطے میں رہنے والے تمام افراد کا کوروناوائرس ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ انہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عوام سے اپیل کی ہے کہ ماسک کا استعمال کریں، جس سے آپ اپنا اور دوسرے کا خیال رکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور ٹی وی کمنٹیٹر ثناءمیر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران کمنٹری کر رہی تھیں کہ ان کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آ گئی جس پر کمنڑی باکس اور سٹیڈیم میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق ثناءمیر کے کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر کمنٹری باکس میں ذمہ داریاں ادا کرنے والے پریشانی کا شکار ہوگئے اور ان کے بھی کورونا ٹیسٹ کرائے گئے جن میں سابق ٹیسٹ کرکٹر بازید خان، طارق سعید،زوہیب حسن، علی یونس اور سکندر بخت شامل ہیں تاہم ان سب کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ 

مزید :

کھیل -