اسامہ جیسے واقعہ میں ملوث بے رحم لوگ پولیس میں نہیں ہونے چاہئیں،وزیراعظم 

اسامہ جیسے واقعہ میں ملوث بے رحم لوگ پولیس میں نہیں ہونے چاہئیں،وزیراعظم 
اسامہ جیسے واقعہ میں ملوث بے رحم لوگ پولیس میں نہیں ہونے چاہئیں،وزیراعظم 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سانحہ مچھ اور وفاقی دارلحکومت میں نوجوان کے قتل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسے بے رحم لوگ پولیس میں نہیں ہونے چاہئیں،مچھ متاثرین کو انصاف دلانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔‘

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا،شیخ رشیدنے سانحہ مچھ اور مذاکرات پر بریفنگ دی، بابراعوان نے پولیس فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کامعاملہ اٹھایا،بابراعوان نے اسامہ کے والدین کاموقف کابینہ میں پیش کیا، وفاقی کابینہ نے مچھ اوراسامہ ستی کے معاملے پراظہارافسوس کیا۔

شیخ رشید نے کہاکہ مظاہرین کے آٹھ  میں سے سات مطالبات تسلیم کررہے ہیں،بلوچستان اسمبلی کے استعفوں کا ہم سے تعلق نہیں،وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ سانحہ مچھ کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،سانحہ مچھ میں ملوث مجرمان کوکیفرکردار تک پہنچائیں گے ،ظالم جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

کابینہ اجلاس میں مہنگائی پر بھی گفتگو ہوئی،عبدالحفیظ شیخ نے مہنگائی سے متعلق بریفنگ دی،وزیر خزانہ نے کہاکہ مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں،وزیراعظم نے کہاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیاجائے،مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں ،چاہتے ہیں معیشت میں بہتری کابراہ راست فائدہ عوام کو ہو۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)  کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کی اجازت دینے کافیصلہ کیاہے،وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ جس کو احتجاج کا شوق ہے وہ اپنا شوق پورا کرلے،پی ڈی ایم کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی اجازت دی جائے،کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے ،وزیراعظم نے کہاکہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔

کابینہ اجلاس میں کوروناویکسین کی خریداری کیلئے پیپرارولزسے استثنیٰ ،پریس کونسل آف پاکستان کے ممبران کی تقرری کی منظوری دی گئی ،وفاقی کابینہ نے 1997 میں اسٹیبلشمنٹ سے متعلق کابینہ کے فیصلے پرنظرثانی کامعاملہ موخرکردیا،فش پروسیسنگ پلانٹس رجسٹریشن سے متعلق انسپکشن کمیٹی کی تشکیل کی بھی منظوری دیدی گئی جبکہ ریلوے اوروزارت دفاع کے درمیان کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیرکامعاملہ موخرکردیا۔

اجلاس میں کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق موخرکردی گئی،ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 31 دسمبرکے فیصلوں کی توثیق کردی گئی ،اجلاس میں پاکستان ایکسپوسینٹرز کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزکی منظوری دیدی گئی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -