’ٹی 10 لیگ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے‘ لاہور قلندز کے چیف ایگزیکٹو کا دبنگ اعلان

’ٹی 10 لیگ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے‘ لاہور قلندز کے چیف ایگزیکٹو کا دبنگ ...
’ٹی 10 لیگ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے‘ لاہور قلندز کے چیف ایگزیکٹو کا دبنگ اعلان
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے کہ 28 جنوری سے لگنے والے ٹی 10 کے میلے میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق عاطف رانا نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ لاہور قلندرز کو شاہد آفریدی کی خدمات بھی حاصل ہیں جبکہ اس مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے او سی ملنے کے باعث اچھے کھلاڑی دستیاب ہیں، پی ایس ایل 6 میں بھی مایوس نہیں کریں گے، ہائی پرفارمنس سینٹر کے بعد لاہور میں سپورٹس لیگ بھی کریں گے۔ 
دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ عاقب جاوید نے ٹی 10 سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی 10 میں اچھا پرفارم کریں گے کیونکہ ہم اس لیگ کیلئے اچھی ٹیم بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ بہترین دستیاب کھلاڑیوں کو قلندرز کیلئے چنا ہے، پی ایس ایل کیلئے بھی لاہور قلندرز کی اچھی ٹیم بنانے جا رہے ہیں، ہم نے پہلے8 کھلاڑی جو رکھے ہیں وہ ان فارم کھلاڑی ہیں۔ 

مزید :

کھیل -