وزیراعظم عمران خان سےوزیرقانون فروغ نسیم اور مشیرداخلہ شہزاد اکبر کی اہم ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم اور مشیرِ داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے ملاقات کی ہے جس میں وزیراعظم کو وزارت قانون کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے وزارت قانون کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دے دیا۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیرقانون فروغ نسیم اور مشیر داخلہ شہزاداکبر کی ملاقات میں اہم قانونی و آئینی امور، مسائل کے حل اور مستقبل کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔ کورٹس میں کیسز کو جلد منتقی انجام تک پہنچانے کو یقینی بنانے پر حکمتِ عملی سے وزیرِ اعظم کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔
وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے وزیرِ اعظم کو وزارتِ قانون کی کارکردگی کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزارت کو ملنے والے 99.5 فی صد کیسسز نمٹا دیئے گئے ہیں اور روزانہ کی بنیاد 100 سے زائد کیسز کو نمٹایا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے وزارت قانون کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دے دیا۔
وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم اور مشیرِ داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کی ملاقات pic.twitter.com/02DGQzC0wQ
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) January 5, 2021
مزید فروغ نسیم نے وزیرِ اعظم کو وزارتِ قانون کی کارکردگی کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزارت کو ملنے والے 99.5 فی صد کیسسز نمٹا دئے گئے ہیں اور روزانہ کی بنیاد 100 سے زائد کیسز کو نمٹایا جا رہا ہے جس کو وزیرِ اعظم نے قابل ستائش قرار دیا.
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) January 5, 2021