حکومت پر پی ڈی ایم کا بھوت سوار ہے: شیری رحمان

حکومت پر پی ڈی ایم کا بھوت سوار ہے: شیری رحمان
حکومت پر پی ڈی ایم کا بھوت سوار ہے: شیری رحمان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت کے سر پر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )کا بھوت سوار ہے،حکومت کے پاس پکڑ دھکڑ کے علاوہ کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اس حکومت سے جو سوال ہوں گے تویہ منہ موڑ کر دیکھ نہیں سکیں گے،کسی حکومت نے اس طرح سیاسی مخالفین کو نشانہ نہیں بنایا،ملک کے مسائل نظر انداز کرکے پتہ نہیں کن چیزوں پر کام ہورہا ہے۔حکومت خوفزدہ ہے،جمہوریت ایک سفر ہے جو پیپلز پارٹی ہر دفعہ شروع کرتی ہے۔حکومت نے نئے سال کا تحفہ پٹرول اور گیس کی قیمتیں بڑھا کر دیا گیا،ہر چیز کی قیمت بڑھ گئی ہے۔حکومت ساری لیڈرشپ کو اندر کرکے اپنی من مرضی کرنا چاہتی ہے،نہ 18ویں ترمیم ختم ہوگی نہ این ایف سی ایوارڈ سے پیچھے ہٹیں گے،حکومت پارلیمان کو قبرستان بنارہی ہے۔

مزید :

قومی -