ن لیگ مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ کیوں چوم رہی ہے؟فردوس عاشق اعوان نے وجہ بیان کردی

ن لیگ مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ کیوں چوم رہی ہے؟فردوس عاشق اعوان نے وجہ بیان ...
ن لیگ مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ کیوں چوم رہی ہے؟فردوس عاشق اعوان نے وجہ بیان کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نےپاکستان مسلم لیگ( ن ) سے ہاتھ کردیاجس کے بعد اب ن لیگ مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ چوم رہی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ  مریم نواز تاریخیں دیتی رہیں، انہیں پذیرائی نہیں ملے گی۔مریم بی بی اور بلاول بھٹو ایک دوسرے سے نظریں ملانے کے قابل نہیں رہے۔ پہلے آصف زرداری نے ہاتھ جھٹکا، عنقریب مولانا فضل الرحمان بھین لیگ  ہاتھ چھڑائیں گے۔مریم نوازاوران کا ٹولہ اندھیرے میں ٹکریں ماررہا ہے، انہیں روشنی کی کرن دکھائی نہیں دے رہی، راج کماری چاہتی ہیں انہیں پکڑ کر جلد جیل بھیج دیا جائے۔

مزید :

قومی -