چینی کی قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئے

چینی کی قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئے
چینی کی قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )دو روز میں چینی کی فی کلو قیمت میں پانچ روپے اضافے کے بعد چینی کی قیمت90 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق  کراچی میں دو روز کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں پانچ  روپے تک اضافہ ہوا ہے،وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ اپنی معاشی ٹیم کو اس بات پر شاباش دی تھی کہ چینی کی فی کلو 81 روپے ہوگئی۔اب لاہور، کراچی، کوئٹہ، ملتان اور فیصل آباد سمیت ملک کے بڑے شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت ایک بار پھر آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے,کراچی میں ہول سیل باز ار میں چینی کی 100 کلو بوری آٹھ ہزار 300 روپے میں دستیاب ہے، یوں تھوک مارکیٹ میں چینی 83 روپے کلو مل رہی ہے۔شہر قائد میں چینی کی قیمت میں دو روز کے دوران پانچ روپے فی کلو کا اضافے دیکھنے میں آیا ہے، ریٹیل مارکیٹ میں چینی 90 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

مزید :

قومی -