برف پگھل گئی، قطر اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بحال 

برف پگھل گئی، قطر اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بحال 
برف پگھل گئی، قطر اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بحال 

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) ساڑھے تین سال بعد قطر اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بحال ہو گئے، قطر کے امیر سعودی فرمانروا کی دعوت پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کا استقبال کیا۔

عرب میدیا کے مطابق امیر قطر خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی شہر العُلاپہنچے، وہ کانفرنس میں قطری وفد کی سربراہی کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی اتحاد نے قطر کے ساتھ بری اور فضائی حدود کھولنے کا اعلان کیا تھا۔دوسری طرف جی سی سی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے کویت، عمان، بحرین اور اماراتی وفود سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں جی سی سی سربراہ کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے خلیجی ممالک کے سربراہان کو خوش آمدید کہتے ہوئے العلا کانفرنس کو سلطان قابوس اور شیخ صباح کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -