جنوبی افریقہ بمقابلہ سری لنکا،سنسنی خیز ٹیسٹ میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

جنوبی افریقہ بمقابلہ سری لنکا،سنسنی خیز ٹیسٹ میچ کا نتیجہ سامنے آگیا
جنوبی افریقہ بمقابلہ سری لنکا،سنسنی خیز ٹیسٹ میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز دو صفر سے جیت لی،بہترین کھیل پر ڈین ایلگرکو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
سری لنکا نے پہلی اننگز میں 157 رنز سکور کئیے تھے،جس کے جواب میں جنوبی افریقہ نے 302 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا،جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین ایلگر نے پہلی اننگز میں شاندار سینچری سکورکی،سری لنکا کی ٹیم دوسری اننگز میں 211 رنز بناسکی یوں جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے صرف67 رنز کا ٹارگٹ ملا جو اس نے بغیر کی نقصان کے پورا کرلیا۔ڈین ایلگر کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید :

کھیل -