وزیرداخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم کو دورہ کوئٹہ کی رپورٹ پیش کر دی

وزیرداخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم کو دورہ کوئٹہ کی رپورٹ پیش کر دی
وزیرداخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم کو دورہ کوئٹہ کی رپورٹ پیش کر دی
سورس: فائل فوٹو

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آئن لائن) وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے سانحہ مچھ اور دورہ کوئٹہ پر رپورٹ دی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں بتایا گیا ہے کہ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو کوئٹہ دورہ پر رپورٹ دی۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر کل  کوئٹہ کا دورہ کیا اور ہزارہ برادری سے ملاقات کی تھی۔ ہزارہ برادری کے مظاہرین نے احتجاج ختم کرنے سے انکار کیا تھا اور کہا تھا کہ جب تک وزیراعظم دھرنے میں نہیں آئیں گےتب تک احتجاج جاری رہےگا اور مچھ فائرنگ سے قتل ہونے والے کان کنوں کی لاشوں کی تدفین نہیں کی جائے گی۔  

مزید :

قومی -