چین نے اپنی ایئر فورس کیلئے وہ کام شروع کردیا کہ انڈیا کی چیخیں نکل گئیں

چین نے اپنی ایئر فورس کیلئے وہ کام شروع کردیا کہ انڈیا کی چیخیں نکل گئیں
چین نے اپنی ایئر فورس کیلئے وہ کام شروع کردیا کہ انڈیا کی چیخیں نکل گئیں

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین اپنی فضائیہ کیلئے نئی طرز کے ہینگر تیار کر رہا ہے، یہ اتنے زیادہ مضبوط ہوں گے کہ 500 کلو کے بم، کروز میزائل اور پینیٹریٹنگ بموں کے حملوں کو بھی برداشت کرسکیں گے۔

بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 کے مطابق چین اپنی فضائیہ کیلئے بنکر کی طرز پر مضبوط ترین ہینگرز تیار کر رہا ہے، یہ چاروں طرف سے بند ہوں گے اور ان کی دیواریں تین میٹر تک موٹی ہوں گی۔ ان کا دروازہ ہائی سٹرانگ سٹیل پیس سے تیار کیا جائے گا۔

نئے ہینگرز اتنے زیادہ مضبوط ہوں گے کہ اگر ان پر 300 سے 500 کلو کے بم بھی مارے جائیں تو یہ برداشت کرلیں گے۔ اس کے علاوہ یہ ہینگرز کروز میزائل اور گراؤنڈ پینیٹریٹنگ بموں کے حملے بھی برداشت کرنے کی صلاحیت کے حامل ہوں گے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق چین نے رن وے پر ایسا لائٹنگ سسٹم بھی نصب کرنا شروع کردیا ہے جس سے ہر موسم میں 24 گھنٹے فضائی آپریشن جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

بین الاقوامی -