وہ جگہ جہاں کورونا وائرس ہسپتال سے بھی زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، برطانوی سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا

وہ جگہ جہاں کورونا وائرس ہسپتال سے بھی زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، برطانوی ...
وہ جگہ جہاں کورونا وائرس ہسپتال سے بھی زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، برطانوی سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کے بارے میں تاثر تھا کہ یہ ہسپتالوں میں سب سے زیادہ پھیلتا ہے لیکن اب برطانوی ماہرین نے سکولوں کے متعلق ہوشربا انکشاف کر ڈالا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاﺅ سے متعلق اعدادوشمار کا تجزیہ کرنے کے بعد ماہرین نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس درحقیقت سکولوں میں سب سے زیادہ تیزی کے ساتھ پھیلتا ہے۔ 

ماہرین نے بتایا کہ 2020ءکے آخری تین ماہ کے دوران کورونا وائرس کے جتنے کلسٹرز سامنے آئے، ان کے تجزئیے سے معلوم ہوا ہے کہ اس وائرس کے پھیلاﺅ میں 26فیصد حصہ سکولوں کا تھا جبکہ اس کے برعکس ہسپتالوں کے ذریعے وائرس صرف 8فیصد پھیلا۔ ان تین ماہ میں کورونا وائرس کے سامنے آنے والے ہر 10ہزار کیسز میں سے 2ہزار 722ایسے تھے جن میں وائرس سکولوں کے ذریعے منتقل ہوا تھا۔ 

ہسپتالوں کے ذریعے ہر 10ہزار کیسز میں سے صرف 816کیسز میں وائرس منتقل ہوا۔ ان نتائج کے پیش نظر ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے سکولوں کا بند کیا جانا ناگزیر ہے تاہم سکول بند کرنے کے بعد گھروں اور دیگر مقامات پر بھی بچوں کے میل جول کو روکنا ہو گا ورنہ سکول بند کرنے سے خاطرخواہ فائدہ نہیں ہو گا۔

مزید :

برطانیہ -کورونا وائرس -