برطانیہ میں لاک ڈاون کے بعد بچوں کی آن لائن کلاسز جاری 

برطانیہ میں لاک ڈاون کے بعد بچوں کی آن لائن کلاسز جاری 
برطانیہ میں لاک ڈاون کے بعد بچوں کی آن لائن کلاسز جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مجتبیٰ علی شاہ )برطانیہ میں بڑے لاک ڈاون کے بعد جہاں سکولوں کو بند کر دیا ہے وہاں بچوں کی تعلیم کو جاری رکھنے کے لیے آن لائن لائیو کلاسز کا اہتمام کیا ہے۔ 
تمام بچے اپنے گھروں میں لیپ ٹاپ ،آئی پیڈ زاور دیگر ڈیوائسز سے سکول کے اوقات میں لائیو ہوتے ہیں اور متعلقہ ٹیچر تمام بچوں کو بالکل اسی طرح پڑھاتی ہیں جس طرح سکول کے اندر جب سکول کے اوقات کے دوران بریک کا ٹائم ہوتا ہے تو بچوں کو اس ٹائم بریک دی جاتی ہے ۔یہ بہت منفرد عمل شروع ہوا ہے۔ اس سے وائرس کے خلاف کام کرنے میں مدد ملے گی اور بچوں کی تعلیم کا حرج بھی نہیں ہوگا۔ بچے بھی اس عمل سے خوش ہے۔ سخت سردی اور کورونا وائرس کے اس خوفزدہ ماحول میں بچے اور والدین خود کو زیادہ محفوظ تصور کر رہے ہیں۔

مزید :

برطانیہ -