دنیا کی محفوظ ترین ایئرلائنز کا اعلان ہوگیا، کون سب پر بازی لے گیا؟

دنیا کی محفوظ ترین ایئرلائنز کا اعلان ہوگیا، کون سب پر بازی لے گیا؟
دنیا کی محفوظ ترین ایئرلائنز کا اعلان ہوگیا، کون سب پر بازی لے گیا؟
سورس: Pixabay.com

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایئرلائن ریٹنگز ڈاٹ کام کی طرف سے ہر سال کی طرح دنیا کی محفوظ ترین ایئرلائنز کی فہرست جاری کر دی گئی ہے اور رواں سال بھی قنطاس ایئرلائن کو دنیا کی محفوظ ترین فضائی کمپنی قرار دے دیا گیاہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس فہرست میں دنیا کی 20ایئرلائنز کو شامل کیا گیا ہے۔ قنطاس کے بعد پہلے 10نمبرو ںپر بالترتیب قطر ایئرویز، ایئرنیوزی لینڈ، سنگاپور ایئرلائنز، ایمریٹس، ایوا ایئر، اتحاد ایئرویز، الاسکا ایئرلائنز، کیتھے پیسیفک ایئرویز اور برٹش ایئرویزکو دنیا کی محفوظ ترین ایئرلائنز قرار دیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق رواں سال ورجن آسٹریلیا، ہوائین ایئرلائنز، ساﺅتھ ویسٹ ایئرلائنز، ڈیلٹا ایئرلائنز، امریکن ایئرلائنز، ایس اے ایس، فن ایئر، لوفتھانسا، کے ایل ایم اور یونائیٹڈ ایئرلائنز بھی اس فہرست کا حصہ بنائی گئی ہیں۔ آسٹریلیا کی قنطاس ایئرلائنز 100سال سے بھی قدیم ایئرلائن ہے جو مسلسل آپریٹ کرتی آ رہی ہے۔ اسے برٹش ایڈورٹائزنگ سٹینڈرڈز ایسوسی ایشن کی طرف سے دنیا کی تجربہ کار ترین ایئرلائن بھی قرار دیا جا چکا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -