وہ دن جب واٹس ایپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ پیغامات بھیجے گئے، نیا ریکارڈ بن گیا

وہ دن جب واٹس ایپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ پیغامات بھیجے گئے، نیا ریکارڈ بن ...
وہ دن جب واٹس ایپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ پیغامات بھیجے گئے، نیا ریکارڈ بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نئے سال کا تہوار واٹس ایپ کی تاریخ میں ایک نئے ریکارڈ کا حامل دن قرار پاچکا ہے جس روز ایپلی کیشن کی تاریخ کی سب سے زیادہ وائس اور ویڈیو کالز کی گئیں۔ میل آن لائن کے مطابق ایپلی کیشن کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ نئے سال کے تہوار پر واٹس ایپ صارفین نے 1ارب 40کروڑ وائس اور ویڈیو کالز کی۔ اس سے قبل کبھی واٹس ایپ پر اتنی زیادہ وائس اور ویڈیو کالز نہیں کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے استعمال میں ممکنہ طور پر یہ اضافہ کورونا وائرس اور لاک ڈاﺅن کی وجہ سے ہوا۔ اعدادوشمار کے مطابق واٹس ایپ کے علاوہ فیس بک کی دیگر سروسز کے استعمال میں بھی نئے سال کے تہوار پر بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فیس بک کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ نئے سال کی رات ساڑھے 5کروڑ لوگوں نے فیس بک پر لائیو ویڈیوسٹریمنگ کی۔