'حکومتی اعلیٰ قیادت کی زبان گلی کے غنڈوں سے بھی بری ہے' مصدق ملک سینیٹ میں پھٹ پڑے

'حکومتی اعلیٰ قیادت کی زبان گلی کے غنڈوں سے بھی بری ہے' مصدق ملک سینیٹ میں پھٹ ...
'حکومتی اعلیٰ قیادت کی زبان گلی کے غنڈوں سے بھی بری ہے' مصدق ملک سینیٹ میں پھٹ پڑے
سورس: فائل فوٹو

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آئن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مصدق ملک نے پی ٹی آئی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئےکہا ہے کہ حکومت کی جانب سےایسی زبان استعمال کی جاتی ہے جو گلی کے غنڈے بھی نہیں کرتے۔

سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے سینیٹ میں اظہار خیال  کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ کو جیل میں ڈالا گیا، مریم نواز، شاہد خاقان سمیت دیگر کو بھی جیلوں میں ڈالا گیا، ہم سب کو جیلوں میں ڈال دو مگر مہنگائی اور غریبوں کی تو بات کرو۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ بی آر ٹی، مالم جبہ کیسز میں خاموشی اور جو آواز اٹھائےاسے جیل ڈال دیا جاتا ہےایک ہی بات کو آپ کریں تو وفادار، ہم کریں تو غدار۔ پارلیمنٹ کی وقعت رہی، نہ عزت نہ اعتماد ، صرف تذلیل کے لیے لوگوں کو جیلوں میں ڈالا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی رویئےکی وجہ سے اداروں پر رہا سہا اعتماد بھی اٹھ گیا ہے۔ 

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ 2020  میں ہم نے انسانی حرمت اور وقار کھو دیا، آٹھ گولیاں مار کر اسلام آباد کے بچے کو شہید کیا گیا، 30 ارب کی میٹرو کرپشن مگر 100 ارب کی بی آر ٹی شفافیت ہے۔ 

مزید :

قومی -