کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی،معروف بھارتی اداکاروں کے خلاف مقدمہ درج

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی،معروف بھارتی اداکاروں کے خلاف مقدمہ درج
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی،معروف بھارتی اداکاروں کے خلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا سٹینڈرڈ اوپریٹنگ پروسیجر(ایس او پیز ) کی خلاف ورزی پر بھارتی اداکار سہیل خان اور اربازخاں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
سما نیوز کے مطابق اربازخان, سہیل خان اوران کے بیٹے نروان بیرون ملک سے بھارت واپس آئے تھے ، تینوں کیخلاف کوروناسے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے،معاملے کی شکایت بی ایم سی میڈیکل آفیسرکی جانب سے کی گئی تھی۔آفیسر نے مبینہ طور پرایپیڈیمک امراض ایکٹ کے سیکشن 188انڈین پینل کوڈ( آئی پی سی) کی دفعہ 3 کے تحت شکایت درج کروائی، جس کے مطابق دونوں اداکار وں اور نروان  دبئی سے واپس بھارت پہنچے جہاں ائرپورٹ پران سے خود کو سات  روز کیلئے کسی ہوٹل میں آئسولیٹ ہونے کا  کہا گیا۔ واضح ہدایات کے باوجود تینوں پروٹوکول پرعمل کیے بغیر فورا ہی گھر چلے گئے، درج کروائی جانے والی ایف آئی آر میں یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے سہیل خان اوراربازخان نے باندرا کے ہوٹل تاج لینڈ میں آئسولیٹ ہونے  کاجھوٹ بولا اورہوٹل کی بجائے گھرچلے گئے۔