وزیراعظم کا کسانوں کے لیے بڑا فیصلہ، پنجاب کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ فعال بنانے کی ہدایت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم عمران خان سے صوبائی وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت کی ملاقات ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے پنجاب کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کو فعال بنانے کی ہدایات کردیں جس کے ذریعے کسانوں کی مالی معاونت کی جائے گی۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق راجہ بشارت نے وزیرِ اعظم کو پنجاب میں پرانے قوانین کو موجودہ دور سے ہم آہنگ کرنے کے لیے لائی جانے والی تبدیلیوں سے آگاہ کیا.
وزیرِ قانون پنجاب نے وزیرِ اعظم کو گزارا ایکٹ 1928 میں مجوزہ ترامیم کے بارے بھی بتایا جس سے جنگلات کے بچاؤ کے لیے مالی معاونت فراہم کی جائے گی اور غیر قانونی طور پر قبضہ شدہ زمینوں کی وا گزاری کے لیے بھی اقدامات سے آگاہ کیا۔
وزیرِ اعظم عمران خان سے صوبائی وزیرِ قانون پنجاب، راجہ بشارت کی ملاقات
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) January 5, 2021
ملاقات میں راجہ بشارت نے وزیرِ اعظم کو پنجاب میں پرانے قوانین کو موجودہ دور سے ہم آہنگ کرنے کیلئے لائی جانے والی تبدیلیوں سے آگاہ کیا. pic.twitter.com/M3e2nPfXAz
مزید وزیرِ قانون پنجاب نے وزیرِ اعظم کو گزارا ایکٹ 1928 میں مجوزہ ترامیم کے بارے بھی بتایا جس سے جنگلات کے بچاؤ کیلئے مالی معاونت فراہم کی جائے گی اور غیر قانونی طور پر قبضہ شدہ زمینوں کی وا گزاری کیلئے بھی اقدامات سے آگاہ کیا.
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) January 5, 2021