گلبرگ کے علاقہ سے 13 سالہ ذہنی معذور بچہ گم ہوگیا

گلبرگ کے علاقہ سے 13 سالہ ذہنی معذور بچہ گم ہوگیا
گلبرگ کے علاقہ سے 13 سالہ ذہنی معذور بچہ گم ہوگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلبرگ کے علاقے فردوس مارکیٹ کا رہائشی 13 سالہ بچہ احمد خان سوموار کے روز گھر سے نکلا مگر واپس نہیں لوٹا۔

سیف سٹی اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق بچے کے والد کا نام شبیر خان ہے،بچہ سرمئی رنگ کی شلوار قمیض پہنے ہوئے ہے اور بچے کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔جس کو بھی بچے کے بارے میں معلوم ہو وہ پولیس کوون فائیو پر اطلاع دے یا ان نمبروں پر رابطہ کرے۔دوسری طرف کم سن ذہنی معذور بچے کی گمشدگی پر اس کے والدین غم سے نڈھال ہیں ،احمد خان نامی بچے کو میٹرو سٹیشن شاہدرہ میں آخری بار دیکھا گیا ہے ،بچے کے ورثاء نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو اگر ان کے لختِ جگر کے بارے میں کچھ معلوم ہو یا وہ کسی جگہ پر دکھائی دے تو فوری طور پر مقامی پولیس یا بچے کے سرپرست سے ان نمبرز پر رابطہ کریں ۔ 

0322-2221627

0300-9422055

مزید :

جرم و انصاف -