آسیہ انداربی کی حراست کا معاملہ، او آئی سی بھی میدان میں آگیا 

آسیہ انداربی کی حراست کا معاملہ، او آئی سی بھی میدان میں آگیا 
آسیہ انداربی کی حراست کا معاملہ، او آئی سی بھی میدان میں آگیا 

  

جدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے کشمیری رہنما آسیہ اندرانی اور ان کے خاندان کے دو افراد کو حراست میں لینے پر او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ بھارت کے گھناؤنے اقدام انسانی حقوق کےمنافی ہیں۔

او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ،عالمی برادری غیرقانونی حراست کے خلاف بھارت پردباؤڈالے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ جھوٹےالزامات پرآسیہ اندرابی اورخاندان کے2افرادکوتہاڑجیل میں رکھا گیا ہے ، کالےقانون کی آڑمیں آسیہ اندرابی کے خلاف کارروائی قابل مذمت ہے۔ 

اوآئی سی کا کہنا تھا کہ آسیہ اندرابی اوردیگرقیدیوں کومنصفانہ ٹرائل کاحق نہیں دیاجارہا، زیر حراست افراد کوجسمانی اورذہنی تشددکانشانہ بنایاجارہاہے، انہیں علاج معالجےکی سہولت نہیں دی جا رہی، بھارت کے گھناؤنے اقدام انسانی حقوق کےمنافی ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -