پی ڈی ایم کی منفی سیاست کو عوام نے آر پار کردیا: فردوس عاشق اعوان

پی ڈی ایم کی منفی سیاست کو عوام نے آر پار کردیا: فردوس عاشق اعوان
پی ڈی ایم کی منفی سیاست کو عوام نے آر پار کردیا: فردوس عاشق اعوان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی منفی سیاست کو عوام نے آر پار کردیا ہے،تاریخ پے تاریخ دینے والوں کااپنا مستقبل تاریک ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن استعفے دینے کے معاملے پر ڈر چکی ہے اورجوڈر گیاوہ مرگیا،انہیں علم ہے کہ استعفے دیئے تو خالی نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہزادہ اورراجکماری کبھی بھی مولانا کے کہنے پر اپنے پاوں پر خود کلہاڑی نہیں ماریں گے،پی ڈی ایم کے پاس اب بیچنے کیلئے کوئی منجن باقی نہیں،اس ٹولے کی حالت قابل رحم ہے۔انہوں نے کہاکہ بندگلی میں پھنسی ہوئی اپوزیشن کو اب فیس سیونگ بھی نہیں ملے گی،کورونا میں عوام کو تنہا چھوڑنے والے اب خود مارے مارے پھر رہے ہیں،پاکستان سمیت دیگرممالک میں کورونا کی دوسری لہر کے باعث صورتحال تشویشنا ک ہے۔پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ41ہزار393 ہوچکی ہے۔24گھنٹے میں کورونا کے679نئے کیس سامنے آئے۔کورونا سے گزشتہ 24گھنٹے کے دوران36افراد جاں بحق ہوئے۔پنجاب میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد4160 ہوگئی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -