پیپلز پارٹی13برسوں میں کراچی کو 13 بسیں اور 13 بوند پانی تک نہیں دے سکی: فیصل سبزواری

پیپلز پارٹی13برسوں میں کراچی کو 13 بسیں اور 13 بوند پانی تک نہیں دے سکی: فیصل ...
پیپلز پارٹی13برسوں میں کراچی کو 13 بسیں اور 13 بوند پانی تک نہیں دے سکی: فیصل سبزواری

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما فیصل سبزواری نے پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت اپنے13سالہ دور حکومت  میں کراچی کو 13 بسیں اور 13 بوند پانی تک نہیں دے سکی،صوبائی حکومت 13سالہ اقتدار کے دوران کئی ہزار ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز بھی کھا گئی۔

جیو نیوز کے مطابق کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ  پیپلز پارٹی اور بلاو ل بھٹو زرداری ہماری سمجھ سے باہر نہیں ہیں، صوبائی حکومت نکاسی آب کے منصوبہ بناسکی اور نہ ہی شہریوں کےلیے پانی لاسکی۔اُن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کہتے ہیں کراچی کے مسائل ایم کیو ایم اور اس کے ووٹوں کی وجہ سے ہیں۔ پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو زرداری پہلے ہمارے سوالات کا جواب دیں اور پھر ہم سے جواب مانگیں۔اس سے قبل کراچی میں تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ مجھے نہیں معلوم  ایم کیو ایم کی کیا مجبوری ہے کہ وہ وفاقی حکومت کا حصہ ہے۔

مزید :

قومی -