جنرل قاسم سلیمانی کا قتل ،ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا

جنرل قاسم سلیمانی کا قتل ،ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کے لیے بڑا قدم اٹھا ...
جنرل قاسم سلیمانی کا قتل ،ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا

  

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی حکومت نےپاسداران انقلاب فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کے قتل کیس میں  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کو درخواست بھجوادی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایران کی حکومت نے انٹرپول کو ’ریڈ نوٹس‘ ارسال کیا  ہےجس میں ٹرمپ سمیت 47 امریکی شخصیات کی گرفتاری کے لئے مدد مانگی گئی ہے۔ایرانی حکومت کی جانب سے انٹرپول کو بھیجے جانے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ اور اُس کی انتظامیہ کے 47 افسران نے پاسداران انقلاب فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کو  قتل کیا تھا۔

واضح رہے  کہ ایران کے پاسداران انقلاب کے لیڈر جنرل قاسم سلیمانی کو عراق کے شہر بغداد میں 3 جنوری 2020 کو ڈرون حملے میں قتل کر دیا گیا تھا،جس کے بعد  ایران نے امریکا سے اس قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -