'بھارت نے سازش کے تحت کشمیر پر قبضہ کیا، جلد آزادی کا سورج طلو ع ہوگا' یوم حق خودارادیت کے موقع پرعزم

'بھارت نے سازش کے تحت کشمیر پر قبضہ کیا، جلد آزادی کا سورج طلو ع ہوگا' یوم حق ...
'بھارت نے سازش کے تحت کشمیر پر قبضہ کیا، جلد آزادی کا سورج طلو ع ہوگا' یوم حق خودارادیت کے موقع پرعزم

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کشمیرسنٹرلاہور کے زیراہتمام یوم حق خودارادیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مختلف سیاسی، سماجی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ بھارت نے سازش کے تحت کشمیر پر قبضہ کیا گیا، جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا، عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ کشمیروں کو ان کا پیدائشی حق حق خودارادیت دلانے کیلئے بھارت پر دباؤڈالے۔

انچار ج کشمیر سنٹر لاہور سردارساجدمحمود نے کہا کہ اقوام متحدہ نے 5جنوری1949ء کو کشمیریوں کے حق خودارادیت کی قراردادمنظور کی جس پر بھارت کے ہتھکنڈے عمل درآمد میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ پون صدی گزرجانے کے باوجود اس قراردادپر عمل درآمد نہ ہونا اقوام متحدہ کی غیرجانبداری پر بڑاسوالیہ نشان ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما غلام عباس میر نے کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے کشمیر میں لاک ڈاؤن ہے۔ ایک جانب بھارتی فوجی ظلم وجبرکابازارگرم رکھے ہوئے ہیں دوسری جانب خوراک اور ادویات کی کمی سے کشمیریوں کے حوصلے دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ 

حریت رہنما انجینئرمشتاق محمود نے کہا کہ بھارت نے کشمیرکو جیل میں بدل دیاہے۔ جس دن تین کشمیری مزدوروں کی بھارتی فوجوں کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں شہادت کی رپورٹ منظرعام پر آئی اِسی دن تین معصوم طالب علموں کو بھی جعلی مقابلے میں شہید کردیاگیا۔ شہادتوں کا یہ سلسلہ پون صدی سے جاری ہے۔ راجہ شیرزمان خان نے کہا کہ کشمیری 73سال سے آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں۔بھارت سوسال تک بھی کشمیریوں کو دبانے کی کوشش کرے تب بھی وہ کامیاب نہیں ہوسکتا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -