چیئرمین پیپلز پارٹی نے سندھ کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا

چیئرمین پیپلز پارٹی نے سندھ کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا
چیئرمین پیپلز پارٹی نے سندھ کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا
سورس: فائل فوٹو

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سندھ کابینہ میں نئے چہروں کو شامل کیا جائے گا۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایک تقریب کےد وران اپنے خطاب میں کہا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد سندھ کابینہ میں تبدیلی کروں گا جس میں کچھ نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ میں شمولیت کے لیے شیرازی خاندان، ملیر سے کسی رکن سندھ اسمبلی کو شامل کرنے پر غور کیا گیا ہے۔ ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق سندھ کابینہ میں شامل منفی کارکردگی والے وزرا کی جگہ نئے چہروں کو شامل کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -