دو بڑے مسلمان ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک ہی دن پاکستان آنے کی تیاری پکڑلی

دو بڑے مسلمان ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک ہی دن پاکستان آنے کی تیاری پکڑلی
دو بڑے مسلمان ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک ہی دن پاکستان آنے کی تیاری پکڑلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکی اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کی 13 جنوری کو پاکستان آمد متوقع ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ میلود چاؤش اوغلو اگلے ہفتے 13 جنوری کو دو روزہ دورے پر وفد کے ہمراہ اسلام آباد آئیں گے۔ ان کے علاوہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی بھی 13 جنوری کو ہی پاکستان آمد متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان، ترکی اور آذر بائیجان میں دو طرفہ اور سہہ فریقی مذاکرات متوقع ہیں۔ دونوں مہمان وزرائے خارجہ پاکستان کے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کریں گے، دیگر سیاسی و فوجی حکام سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

ترک اور آذری وزرائے خارجہ نگورنو کاراباخ میں تاریخی فتح اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔ دونوں وزرائے خارجہ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے اورمقبوضہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کا اعادہ کریں گے۔

علاوہ ازیں سہ فریقی مذاکرات کے دوران تجارتی راہداری کے قیام اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ تینوں ممالک کے مشترکہ منصوبے اور سرمایہ کاری بھی زیر غور آئے گی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -