لاہور ، کراچی اور حیدر آباد میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا

لاہور ، کراچی اور حیدر آباد میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا
لاہور ، کراچی اور حیدر آباد میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )  ملک بھر کی طرح لاہور ، کراچی اور حیدر آباد میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ، کراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاون میں ہوئی جہاں بارش 36 اعشاریہ 9 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

لاہور میں گزشتہ سے پیوستہ روز سے شروع ہونے والی  رم جھم کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث سڑکوں پر پھسلن بڑھ گئی ہے ۔  پنجاب کے دیر علاقوں جن میں سرگودھا ،سیالکوٹ ، رحیم یار خان ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، ملتان و دیگر شامل ہیں  میں بھی  وقفے وقفے سے بارش جاری ہے ۔

ادھر کراچی اور حیدر آباد میں بھی بارش برسی ، کراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاون میں ہوئی جہاں بارش 36 اعشاریہ 9 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔ گلشن حدید میں  32 ملی میٹر ، سعدی ٹاؤن میں 22 اعشاریہ ایک ملی میٹر،  پی اے ایف فیصل بیس  میں 22 ملی میٹر ، ناظم آباد میں  23 ملی میٹر ،  ایم او ایس اولڈ ایریا میں 20 اعشاریہ 7ملی میٹر، جناح ٹرمینل میں 20 اعشاریہ 4 ملی میٹر  ،  پی اے ایف مسروربیس میں  20 ملی میٹر ، یونیورسٹی روڈپر 22 اعشاریہ 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

نارتھ کراچی میں 22 ملی میٹر ، اورنگی ٹاؤن میں   14 اعشاریہ 8 ملی میٹر ، قائد آباد میں  28 ملی میٹر  ،  کیماڑی میں  16 اعشاریہ 5 ملی میٹر اورگلشن معمار میں 20 اعشاریہ ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

حیدر آباد میں بھی ابر کرم برسا  اور ہوا میں موجود سموگ  و دیگر گرد و غبار کو بہا لے گیا مگر بجلی کا سسٹم بیٹھنے سے عوام کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔