فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منانے گئے شخص نے 4 طالبات کو قتل کر دیا

فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منانے گئے شخص نے 4 طالبات کو قتل کر دیا
فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منانے گئے شخص نے 4 طالبات کو قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک سفاک شخص نے یونیورسٹی کی چار طالبات کو چاقو کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتارڈالا۔ دی مرر کے مطابق 28سالہ بریان کوبرگر نامی ملزم امریکی ریاست ایڈاہو کا رہائشی ہے اور اپنی فیملی کے ہمراہ کرسمس منانے پنسلوینیا میں موجود تھا جہاں اس نے یہ روح فرسا واردات کی۔ 
مقتول طالبات میں 21سالہ میڈیسن موگن، 21سالہ کائیلی گانکیلوس، 20سالہ زینا کرنوڈل اور 20سالہ ایتھن شیپن شامل ہیں۔ چاروں طالبات ایک اپارٹمنٹ میں اکٹھی رہتی تھیں۔ ملزم نے ان کے اپارٹمنٹ میں گھس کر ان پر حملہ کیا اور چاروں کوقتل کر دیا۔
پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے ریاست بدر کرکے واپس ایڈاہو بھیجنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اسے آئندہ 10دن کے اندر ریاست بدر کر دیا جائے گا، جس کے بعد اسے ایڈاہو کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں اس کے خلاف مقدمے کی کارروائی شروع ہو گی۔
تاحال یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ اس نے یہ سفاکانہ واردات کیوں کی۔ پراسکیوٹرز کا کہنا ہے کہ ایڈاہو میں جب ملزم کے خلاف مقدمے کی کارروائی شروع ہو گی، اس کے بعد اس کے جرم کی وجہ اور دیگر تفصیل سامنے لائی جائے گی۔پنسلوینیا میں اس کے خلاف چونکہ قتل کے الزام میں عدالتی کارروائی نہیں ہوئی، اس لیے یہاں اس کے جرم کی تفصیل بھی مہیا نہیں کی جا سکتی۔