نوجوان کا 78 سالہ بزرگ پر حملہ، کان اور چہرہ چبا ڈالا، کھوپڑی نظر آنے لگی

نوجوان کا 78 سالہ بزرگ پر حملہ، کان اور چہرہ چبا ڈالا، کھوپڑی نظر آنے لگی
نوجوان کا 78 سالہ بزرگ پر حملہ، کان اور چہرہ چبا ڈالا، کھوپڑی نظر آنے لگی

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست اوریگن میں ایک 25 سالہ شخص نے ٹرین کے پلیٹ فارم پر 78 سالہ بزرگ پر حملہ کر دیا۔ فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس شخص نے مبینہ طور پر ایک بزرگ کے کان اور اس کے چہرے کا کچھ حصہ چباڈالا۔ حکام کے مطابق  25 سالہ شخص کی شناخت کورین کریمر کے نام سے ہوئی ہے ، نے گریشام، اوریگن میں کلیولینڈ ایونیو سٹاپ پر  میکس  پلیٹ فارم پر صبح دو  بجے کے فوراً بعد متاثرہ شخص پر حملہ کیا۔

نیو یارک پوسٹ نے رپورٹ کیا کہ پولیس کو حملے کے فوراً بعد ممکنہ چاقو حملے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔جب افسران پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ مشتبہ شخص متاثرہ شخص  کے اوپر اپنا حملہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ پولیس نے فوری طور پر ملزم کو حراست میں لے لیا اور متاثرہ کی مدد کے لیے طبی عملے کو بلایا۔

افسران کو جلد ہی احساس ہو گیا کہ مشتبہ شخص نے حملہ کرنے کے لیے چاقو کے بجائے اپنے دانتوں کا استعمال کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے متاثرہ شخص کے کان اور چہرے کا کچھ حصہ چبا دیا تھا۔ چوٹ اتنی شدید تھی کہ متاثرہ شخص کی کھوپڑی نظر آنے لگی تھی۔ حملہ آور کے خلاف سیکنڈ ڈگری حملے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور پولیس اس بات کی  بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا حملہ آور کی کارروائیوں میں غیر قانونی منشیات کا کوئی کردار تو نہیں  تھا۔