سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 11 دہشت گرد مارے گئے

سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 11 دہشت گرد مارے گئے
سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 11 دہشت گرد مارے گئے
سورس: File

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کرکے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔  جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 11 دہشتگرد مارے گئے۔ دہشت گرد فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے  جن  میں دہشت گرد کمانڈر حفیظ اللہ عرف تور حافظ بھی شامل ہے،  مارے گئے دہشت گردوں میں دو خود کش بمبار بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے بڑی تعدادمیں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ ہلاک دہشت گرد پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -دفاع وطن -