ڈیرہ: لاکھوں کے انورٹر،سگریٹ سمگلنگ کی کوشش ناکام

ڈیرہ: لاکھوں کے انورٹر،سگریٹ سمگلنگ کی کوشش ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) سخی سرورپولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے 44  انورٹر اور 3 کارٹن سگریٹ کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا جسے قانونی کارروائی کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او احمد محی الدین کی ہدایت پر (بقیہ نمبر71صفحہ6پر)

سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اسی چیکنگ کے سلسلہ میں سخی سرور پولیس نے بلوچستان سے صوبہ پنجاب سمگل ہونے والے لاکھوں روپے مالیت کے 44 انورٹر اور 3 کارٹن سگریٹ کو قبضہ میں لیکر کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔