زرمبادلہ کے ذخائرمیں 27 کروڑ 30 لاکھ ڈالرکی کمی

زرمبادلہ کے ذخائرمیں 27 کروڑ 30 لاکھ ڈالرکی کمی

  

لاہور(کامرس رپورٹر)ایک ہفتے کے دوران مجموعی زرمبادلہ کے ذخائرمیں ستائیس کروڑ تیس لاکھ ڈالر کمی ہوگئی۔ ذخائر کی مالیت چودہ ارب ڈالر سے نیچے آگئی۔ایک ہفتے کے دوران بیرونی اور دیگر ادائیگیوں کی مد میں چوبیس کروڑ نوے لاکھ ڈالر ادا کئے گئے۔ جس میں آئی ایم ایف کو چودہ کروڑ اسی لاکھ ڈالر کی ادائیگی بھی شامل ہے۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک کو ملٹی لیٹرل اور بائی لیٹرل کی مد میں نو کروڑ اسی لاکھ ڈالر موصول ہوئے ہیں۔ جس کہ وجہ سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر پندرہ کروڑ ستر لاکھ ڈالر کمی سے نو ارب تین کرور ڈالر پر آگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی گیارہ کروڑ اکہتر لاکھ ڈالر کمی سے چار ارب پچانوے کرور ڈالر پر آگئے ہیں۔ اس طرح مجموعی ذخائر ستائیس کروڑ تیس لاکھ ڈالر کمی سے تیرہ ارب نینانوے کروڑ ڈالر پر آگئے ہیں۔

مزید :

کامرس -