کراچی،ضلعی انتظامیہ کے تمام دعوے دھرے کے دھرے،گرانفروشی جاری
کراچی(اکنامک رپورٹر)کراچی میں ضلعی انتظامیہ کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہے گئے۔رمضان المبارک میں گراں فروشی سلسلہ زور شور سے جاری ہے ،کمشنرکراچی سرکاری نرخنامے پرعملدرآمد کرانے میں پھرہوگئے ناکام ۔ ماہ صیام کے چوتھے روز بھی کراچی کی شہری انتظامیہ گراں فروشوں کے آگے رہی بے بس۔ سرکاری نرخنامے کیخلاف پھل فروش من مانی قیمتوں پرپھلوں کی فروخت میں مصروف ہیں ۔ عوام کا کہنا ہے کہ کنٹرول پرائس لسٹ جاری کرنے سے کچھ نہیں ہوتا،،،نرخ پر عملدآرمد ہی انتظامیہ کا اصل کام ہے،جو ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔دوسری جانب پھل فروش منڈی سے پھل مہنگے ملنے کا بہانا بناکرعوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں ۔