سنکرونائز میڈیااور کیرٹ نے صارفین کا کنکشن سسٹم متعارف کروا دیا

سنکرونائز میڈیااور کیرٹ نے صارفین کا کنکشن سسٹم متعارف کروا دیا

  

کراچی (پ ر) سنکرونائز میڈیانے اپنے عالمی شراکت دار Dentsu Aegis Network کے تعاون سے پاکستان میں صارفین کا کنکشن سسٹم متعارف کروادیا۔CSS ایک ایسا ملکیتی نظام ہے جو میڈیا کے اندرونی ذرائع کے استعمال کے رجحانات،مارکیٹنگ اور صارفین کے اعداد و شمار کی ہدف بندی کی تشخیص کرتا ہے۔ CSS اس حوالے سے ایک گہری نظر فراہم کرتا ہے کہ صارفین کس طرح تیزی سے بدلتی دنیا کے رجحانات میں میڈیا کا انتخاب اور استعمال کرتے ہیں۔نیلسن معلومات اور گہرا تجزیہ فراہم کرنے کے حوالے سے ایک معروف عالمی ادار ہ ہے جسے سنکرونائز میڈیانے پاکستان میں CSS کے میدان میں کام کرنے کے لیے مقرر کیا ہے۔ سنکرونائز میڈیا اوراے سی نیلسن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں Dentsu Aegis کے CEO-MENA region، Micheal Nederlof نے پاکستانی مارکیٹ میں اس کے استعمال کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے کہا ، ”لگ بھگ 200ملین کی مارکیٹ سائز کو دیکھتے ہوئے متعدد برانڈز کی بڑی تعداد کے لیے یہ ایک اعلیٰ اور ممکنہ سرمایہ کاری کا ذریعہ ہے ۔ پاکستان میں CSS کے ذریعے ہمیں صارفین سے ر وایتی اور ڈیجیٹل میڈیا(جس میں سماجی میڈیا اور موبائل شامل ہیں) کے ذریعے تعلق مستحکم کرنے کے لیے اندرونی معلومات ملتی ہیں ، جن سے ہم انھیں بہتر طریقے سے جاننے کے لیے مختلف طریقوں سے ہم آہنگ کرسکیں گے،اس کے ساتھ ساتھ ہم پاکستان میں اگلی سطح پر جدید ترین میڈیا پلان کو شکل دے سکتے ہیں۔ “CSS کی اہمیت کو وضاحت کرتے ہوئے سنکرونائز میڈیا کے چیف آپریٹنگ آفیسر،سید محمد جنید کا کہنا تھا ، ” کنزیومر کنکشن سسٹم کا متعارف ہونا ایک منفرد اور وقت سے آگے والا عمل ہے جس کا تصور حالیہ صنعت میں موجود نہیں ۔صارف کی اضافی معلومات کو استعمال کرتے ہوئے CSS رابطے کی مکمل اور مواصلاتی حکمتِ عملی میں مددگار ثابت ہوگا،جو نہ صرف میڈیا کی اصلاح کے لیے موجود ہے بلکہ کاروبار کی منصوبہ بندی،نئی مصنوعات کی ترقی اورحلقہ داری کے لحاظ سے بھی صارفین کی مددکرے گا۔“پاکستان میں CSSکی رائے کو مختلف مربوط میڈیا ٹچ کے ذریعے جمع کیا جائے گا، جبکہ یہ میڈیا کے استعمال اور صارف کے خریداری کے رجحانات کو بھی اجاگرکرے گا۔

اور اس کا استعمال مختلف ذرائع ابلاغ کے رابطے ، پوائنٹس کے لیے تعلق اورحوصلہ افزائی کے ذریعے کسٹمر psychographicsکے نقشے کے حوالے سے کیاجائے گا۔ CSSایک دہائی سے زیادہ عرصے سے57 مارکیٹوں میں عالمی سطح پر کام کر رہا ہے. پاکستان میں اس کا اجرا 23 شہری علاقوں اور ملک بھر میں 100 دیہی علاقوں میںملکی سطح کے نمائندوں کے براہِ راست انٹرویوز کے ذریعے ایک کمیتی تحقیق کے طور پر کیا گیا ہے۔

بھارتی آلو برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رواں سال آلوﺅں کی انتہائی قلت ہے اور ژالہ باری اور سخت ٹھنڈ کے باعث آلوﺅں کی فصل سردیوں میں مکمل تباہ ہو گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ایک سال کے وقفے کے بعد آلو کی بر آمد کا آرڈر دیا گیا۔ بھارتی پنجاب اور ہریانہ میں آلو کی قیمت 25سے 30روپے ہے جبکہ پاکستان میں یہ 100روپے سے زیادہ میں فروخت ہو رہا ہے۔

مزید :

کامرس -