ٹی ڈی اے پی نے شنگھائی میں”انٹرٹیکسٹائل“ میں شرکت کے خواہشمندوں سے 10جولائی تک درخواستیں طلب کر لیں

ٹی ڈی اے پی نے شنگھائی میں”انٹرٹیکسٹائل“ میں شرکت کے خواہشمندوں سے 10جولائی ...

  

اسلام آباد (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش”انٹرٹیکسٹائل“ میں شرکت کے خواہشمند برآمدی/تجارتی اداروں سے 10جولائی2014ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ نمائش کا انعقاد27 تا 29 اگست 2014ءکو ہوگا۔ بین الاقوامی تجارتی میلے میں بیڈ لینن ،ٹیبل لینن ، باتھ روم ٹیکسٹائلز، کارپٹس، سوت، ٹیکسٹائلز اور ٹیکسٹائلز ڈیزائننگ کی مصنوعات تیار و برآمدکرنے والے ادارے اپنی مصنوعات کی نمائش کے ذریعہ غیرملکی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔

 جس سے ملکی برآمدات کے فروغ میں مدد حاصل ہوگی۔ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کےلئے درخواست فارم کا حصول اور درخواست جمع کروانے کے حوالے سے دیگر تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہےں۔

مزید :

کامرس -