ارجنٹائن کے بیلجیئم سے ہارنے کی صورت میں میسی قصور وار نہیں ہوگا، میراڈونا

ارجنٹائن کے بیلجیئم سے ہارنے کی صورت میں میسی قصور وار نہیں ہوگا، میراڈونا

  

 بیلو ہوریزنٹے( نیٹ نیوز) ارجنٹائن کےلیجنڈ پلیئر ڈیاگومیراڈونا نے کہا کہ اگر ارجنٹائن کی ٹیم کوارٹر فائنل میں بیلجیئم سے ہار جاتی ہے تو اس میں لائنل میسی کا کوئی قصور نہیں۔انہوں کہا کہ کسی بھی ٹیم میں کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے لائنل میسی اور اینجل ڈیماریا کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی میچ میں متاثر کن کارکردگی دکھانے سے قاصر ہے۔ بیلجئیم کیخلاف کامیابی کےلئے پوری ٹیم کو انتھک محنت کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ارجنٹائن کی ٹیم مضبوط ٹیم ہے ہمیشہ اچھا کھیلتی ہے لیکن رواں ورلڈ کپ میں توقعات کے برعکس ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ کپتان تنہا کسی بھی ٹیم کو فتح سے ہمکنار سے نہیں کرسکتا جب تک پوری ٹیم جیت کےلئے سرڈھر کی بازی نہ لگائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 3 -