ہمیش بارٹن نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ مقرر

ہمیش بارٹن نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آکلینڈ( نیٹ نیوز) سابق آکلینڈ کرکٹر ہمیش بارٹن کو نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کا نیا کوچ مقرر کر دیا گیا۔ بارٹن کو وارین لیس کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے، لیس کا معاہدہ رواں برس 30 اپریل کو ختم ہو گیا تھا۔ لیس نے رواں سال کے شروع میں کیٹرینا کے مستعفی ہونے کے بعد نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کی کوچنگ سنبھالی تھی۔ بارٹن 2012ءسے بطور اسسٹنٹ کوچ خدمات انجام دے رہے ہیں ۔
 بارٹن رواں سال ستمبر میں ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز سے اپنی نئی ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے۔