غیر ملکی سرزمین پر سپر لیگ کے انعقاد کا فائدہ نہیں ،میانداد

غیر ملکی سرزمین پر سپر لیگ کے انعقاد کا فائدہ نہیں ،میانداد

  

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے دبئی میں انعقاد کے منصوبے کو مسترد کردیا ہے اور کہاہے کہ غیر ملکی سرزمین پر اس لیگ کے انعقاد سے پاکستان کو فائدہ نہیں ہوگا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان سپر لیگ کا انعقاد ملک میں نہیں کیا جائے گا اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور نہ ہی اس سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس لیگ کا انعقاد چھوٹے پیمانے پر کیا جاسکتا جس کے بعد ہمیں صبر کرنا ہوگا اور انہیں پوری امید ہے کہ اگر ایسا کیا جائے تو غیر ملکی کھلاڑی پاکستان کا رخ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگر اس لیگ کا انعقاد غیر ملکی سرزمین پر کیا گیا اس پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی کوئی مجبوری نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے مزید کام کرنا ہوگا اور اپنے آپ کو قائل کرنا ہوگا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوسکتی ہے او ر وقت کی بھی یہ ہی ضر ورت ہے جس پر عمل کرنا ہی بہتری کا باعث ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 3 -