بیلجیئم نے مجموعی طور پر میچوں میں 6گول بنائے

بیلجیئم نے مجموعی طور پر میچوں میں 6گول بنائے

  

 سلوا ڈور( نیٹ نیوز)ورلڈکپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں دلچسپ بات یہ ہے کہ بلجیئم نے مجموعی طور پر میچوں میں 6گول بنائے جس میں سے 4گول متبادل کھلاڑیوں نے بنائے، امریکا کیخلاف لوکا کو نے دوسرا گول اپنی ٹیم کے متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے کیا۔ امریکا کے جولین گرین نے بھی متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے میدان میں اترتے ہی گول داغ دیا۔ بلجیئم کیخلاف پری کوارٹر فائنل میں امریکا کے گول کیپر ٹم ہاورڈ نے ایک میچ میں گول پر 16حملے ناکام بنا کر ورلڈکپ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ منگل کو کھیلے گئے میچ میں وہ مین ا?ف دی میچ بھی رہے لیکن اپنی تمام تر انتھک کوششوں کے باوجود وہ بلجیئم کو اضافی وقت میں ایک کے مقابلے میں دو گول سے میچ جیتنے میں روکنے میں ناکام رہے۔ وہ ورلڈکپ تاریخ کے اس لحاظ سے بھی تیسرے کھلاڑی یں جو شکست خوردہ ٹیم کا حصہ ہونے کے باوجود مین ا?ف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ امریکی ٹیم کے جرمن کوچ جرگن کلنمین نے 35سالہ ٹم ہاورڈ کو دنیا کے 5بہترین گول کیپرز میں سے ایک قرار دیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 3 -