موٹر سائیکل کے لائف ٹائم روڈ ٹیکس میں 50 فیصد اضافہ

موٹر سائیکل کے لائف ٹائم روڈ ٹیکس میں 50 فیصد اضافہ

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)نئے مالی سال سے موٹر سائیکل کے لیے لائف ٹائم روڈ ٹیکس میں 50 فیصد اضافہ کردیا گیا ۔موٹر سائیکل ڈیلرز کے مطابق گزشتہ مالی سال موٹر سائیکل پر لائف ٹائم روڈ ٹیکس ایک ہزار روپے تھا جسے حکومت نے یکم جولائی سے 1500 روپے کردیا ہے۔ اس کے علاوہ پرانی موٹر سائیکل کی خریدو فروخت کے حوالے سے ٹرانسفر فیس 125 روپے سے بڑھا کر 200 روپے کردی ہے ۔اعداد وشمار کے مطابق سندھ میں ماہانا 26 ہزار موٹر سائیکلز فروخت ہوتی ہیں اور حکومت کو لائف ٹائم ٹیکس کی مد میں سالانہ 47 کروڑ روپے کی آمدن متوقع ہے ۔

مزید :

کامرس -