بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کانٹے دار ہوگی ٗ جو روٹ

بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کانٹے دار ہوگی ٗ جو روٹ

  


لندن ( نیٹ نیوز)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر جو روٹ نے کہاہے کہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کانٹے دار ہوگی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اس سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ کا بھر پور فائدہ ہوگا اور انہیں پوری امید ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم کو شکست دیتے ہوئے سیریز کا آغاز کامیابی کے ساتھ کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا انگلینڈ کو اس کی سرزمین پر شکست دینے کا خواب پورا نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ انہیں اس سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے تاہم انگلینڈ کی ٹیم کو شائقین کی سپورٹ اس کا اضافی پوائنٹ ہوگی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 3 -