ورلڈ کپ، ٹکٹوں کی غیر قانونی فروخت میں ملوث گروہ گرفتار

ورلڈ کپ، ٹکٹوں کی غیر قانونی فروخت میں ملوث گروہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساﺅپالو ( نیٹ نیوز)برازیل میں پولیس نے فٹ بال ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی غیر قانونی فروخت میں ملوث عالمی گروہ کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس نے اس گروہ کے 11 ارکان کو گرفتار کیا ہے جن سے ایک سو ٹکٹ، کمپیوٹر، امریکی ڈالر، موبائل فون اور کاغذات برآمد کیے گئے ہیں۔برآمد کیے جانے والے ٹکٹوں میں سے کچھ سپانسروں کے کوٹے کے ہیں جبکہ کچھ برازیلی ٹیم کی انتظامیہ کے لیے تھے۔پولیس کا خیال ہے کہ ایسے ہی کچھ ٹکٹ غیر ملکی سیاحوں کو فروخت کیے گئے تھے۔حکام کا خیال رہا ہے کہ یہ گروہ گذشتہ چار ورلڈ کپ سے اس کام میں مصروف تھا اور اس دوران اس نے ہر مقابلے میں تقریبا نو کروڑ ڈالر کمائے۔یہ گرفتاریاں برازیلی پولیس کے خصوصی آپریشن کے دوران عمل میں آئیں جس کے لیے 20 مقامات کی تلاشی کے وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔اس آپریشن کو جولیس ریمٹ کا نام دیا گیا تھا۔جولس ریمٹ فٹبال کی عالمی فٹبال فیڈریشن یعنی انٹرنیشنل فٹ بال فیڈریشن کے صدر تھے اور انھی نے 1929 میں ورلڈ کپ مقابلوں کا آغاز کیا تھا۔پولیس نے اس گروہ کی سرگرمیوں پر تین ماہ سے نظر رکھی ہوئی تھی۔پولیس الجزائر سے تعلق رکھنے والے محمدو لمین فوفانا کو اس گروہ کا ممکنہ سرغنہ قرار دے رہی ہے جنھیں انٹرنیشنل فٹ بال فیڈریشن کے عام افراد کے لیے ممنوع علاقوں تک بھی باآسانی رسائی حاصل تھی۔