سابق ویسٹ انڈین بلے باز ریان رام داس 31 برس کے ہوگئے

سابق ویسٹ انڈین بلے باز ریان رام داس 31 برس کے ہوگئے

  


جمیکا (نیٹ نیوز) ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنگ بلے باز ریان رام داس 31برس کے ہوگئے ۔ وہ 3جولائی 1983کو ویسٹ انڈیز کے شہر گیانا میں پیدا ہوئے ۔ وہ اپنے دور کے ایک ناکام بلے باز ثابت ہوئے ۔انہیں ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے صرف ایک ٹیسٹ اور ایک ونڈے کے لئے ٹیم میں شامل کیا۔ واحد ٹیسٹ میچ میں وہ صرف 26رنز سکور کرسکے جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں وہ ایک رن سکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔ناقص کارکردگی کی بنا پر انہیں 2005کے بعد ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی۔

سابق بلے باز نے واحد ٹیسٹ میچ 22سے 25جولائی 2005کے درمیان سری لنکا کے خلاف کھیلا جبکہ ایک روزہ میچ 2اگست 2005 کو سری لنکا کے خلاف ہی کھیلا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 3 -