دانش مجتبیٰ اور گروندر سنگھ کی کامن ویلتھ گیمز ہاکی ایونٹ کیلئے بھارتی ٹیم میں واپسی

دانش مجتبیٰ اور گروندر سنگھ کی کامن ویلتھ گیمز ہاکی ایونٹ کیلئے بھارتی ٹیم ...

  

نئی دہلی ( نیٹ نیوز) ہاکی انڈیا نے رواں ماہ شیڈول کامن ویلتھ گیمز کیلئے 16 رکنی مینز ٹیم کا اعلان کر دیا۔ دانش مجتبی اور گروندر سنگھ کی فٹنس مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، دونوں کھلاڑی انجریز کے باعث ہالینڈ میں منعقدہ ورلڈ کپ میں ملک کی نمائندگی نہیں کر سکے تھے۔ سردار سنگھ ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے۔

 جبکہ پی آر سری جیش نائب کپتان ہوں گے، دیگر کھلاڑیوں میں گرباج سنگھ، برندا لاکرا، روپندر پال سنگھ، کوٹہاجت سنگھ، وی آر رگوناتھ، دھرمویر سنگھ، دانش مجتبی، گروندر سنگھ، چنگلن سینا، منپریت سنگھ، رامندیپ سنگھ، آکاش دیپ سنگھ، ایس وی سنیل اور نیکن تھیمیا شامل ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 3 -