چاول کی برآمدات میں 14.5فیصد اضافہ ،رپورٹ

چاول کی برآمدات میں 14.5فیصد اضافہ ،رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                لاہور ( کامرس رپورٹر) گذشتہ مالی سال میں چاول کی برآمدات میں 14.5 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا مئی2013-14ءکے دوران غذائی اجناس کی مجموعی ملکی برآمدات4.295 ارب ڈالر رہیں جبکہ مالی سال 2012-13ءکے اسی عرصہ کے دوران غذائی اجناس کی برآمدات سے 4.357 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق چاول کی ملکی برآمدات میں 14فیصد سے زائد کا حوصلہ افزا اضافہ ہوا ہے اورچاول کی ملکی برآمدات جولائی تا مئی 2012-13ءکی 1.758 ارب ڈالر سے بڑھ کر جولائی تا مئی2013-14ءمیں 2.013 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ اسی طرح مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 15.25فیصد کا اضافہ جبکہ تیل دار اجناس کی برآمدات میں 136.72 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -