ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

  

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا جس کی صدارت پاکستان بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کریں گے ۔ اجلاس میں شرکا ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے جس میں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے نائب صدر مہائیش جی کے، جنرل سیکرٹری ریمنڈ مولکے، ڈائریکٹر گلوبل روری فیلڈ اورڈائریکٹر ٹیکنیکل آرمنڈ شامل ہیں ۔ اس اجلاس میں 25نومبر سے 9دسمبر تک جنوبی افریقہ میں ہونے والے بلائنڈکرکٹ کپ کے فارمیٹ کی منظوری دی جائے گی ۔ اس کے ساتھ ساتھ اجلاس میں ورلڈ کپ کے حوالے سے نیوٹرل امپائرنگ کے مسلے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 3 -