لاہورسٹاک مارکیٹ

لاہورسٹاک مارکیٹ

  

                                    لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روزمندی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر78کمپنیوں کا کاروبارہوا۔17کمپنیوں کے حصص میں اضافہ6کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ55کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس 5.94پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 5578.82پربندہوا ۔ مارکیٹ میںکل4لاکھ63ہزار500حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز3لاکھ11 ہزار700 حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں سلک بنک لمیٹڈ کے1 لاکھ25 ہزار500 حصص۔ کے الیکٹرک لمیٹڈ کے1 لاکھ 9 ہزار حِصص۔ جبکہ بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے82 ہزار حِصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیاد ہ اضافہ پاکستان ریفائنری لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت8.53روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی بائیکو پٹرولیئم پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت0.15روپے کم ہو گئی۔

مزید :

کامرس -