کنڈیشنگ کیمپ فار وویمن اینڈ ایمرجنگ پلیئرز کا آغاز آج ہوگا

کنڈیشنگ کیمپ فار وویمن اینڈ ایمرجنگ پلیئرز کا آغاز آج ہوگا

  

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ وویمن ونگ کے زیر اہتمام کنڈیشنگ کیمپ فار وویمن اینڈ ایمرجنگ پلیئرز کا آغاز آج ہوگا۔ 20 جولائی تک آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ ابیٹ آباد میں جاری رہنے والے کیمپ میں 25 کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے۔ کیمپ کے انعقاد کا مقصد نہ صرف وویمن کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے بلکہ مستقبل میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کرنا بھی ہے۔ کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کو تربیتی سیشن کے دوران فزیکل فٹنس ٹیسٹ کے مراحل سے بھی گزرنا ہوگا ۔

جس کے بعد ان کھلاڑیوں میں سے اگست میں ہونے والے دورہ آسٹریلیا اور ستمبر میں ہونے والی ایشین گیمز کےلئے حتمی سکواڈ کا بھی انتخاب کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 3 -